پہچان پاکستان نیوز
سیالکوٹ سے بیوروچیف سید عارف حسین شاہ کی رپورٹ
سیالکوٹ صدر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی ، ڈکیتی اور راہزنی کی 24 وارداتوں میں ملوث 2 خطرناک عرفان عرف فانا اور سجادا گینگز کے 07 ڈاکو گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ نقدی 4 لاکھ 70 ہزار، 3 موٹر سائیکلیں،اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان سے تفتیش جاری
ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سب انسپکٹر مدثر یعقوب نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی 24 وارداتوں میں ملوث خطرناک 2 ڈکیت گینگ کے 07 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے
ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی، موٹر سائیکل، موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ نقدی 4 لاکھ 70 ہزار روپے، 03 عدد موٹر سائیکلیں اور وارداتوں کے دوران استعمال کیا جانے والا اسلحہ ناجائز 3 عدد پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئیں ہیں
ملزمان کی شناخت
1. اشفاق ولد لدل دین سکنہ کھڑکھڑا، پسرور سیالکوٹ
2. علی احمد ولد رشید احمد سکنہ بلووال کوٹلی لوہاراں مغربی
3. کاشف انوار عرف چاچا ولد محمد انوار الحق سکنہ چک 219 ، کروڑ لعل عیس، لیہ
4. منور حسین ولد تھراج سکنہ باقر ٹاؤن حافظ آباد
5. ساجد ولد رفیق سکنہ ڈیراں سندھیاں، شیخوپورہ
6. محمد سجاد عرف بلال ولد افتخار سکنہ ڈھپئی
7. آصف جاوید ولد غفور احمد سکنہ نکھووال
ملزمان کے خلاف سیالکوٹ ضلع میں راہزنی اور ڈکیتی کے 24 مقدمات درج ہیں جنہوں نے درجنوں وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی
ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے پولیس ٹیموں کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
Ещё видео!