بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان سے
""میڈیا رپورٹس "" کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا۔ پاکستان فوج کے شعبہء تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ISPR" کے مطابق 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت سابق ""ڈی جی آئی ایس آئی DGISI"" لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کاروائی شروع کی گئی ہے۔ ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کےعمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پر تشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔۔۔
Ещё видео!