پریس ریلیز
فلسطینی عوام کے خون کی ہولی کھیلنے والے دنیا کے امن کے خطرات بڑھا رہے ہیں. فلسطین کے عوام کو ان کی اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کیلئے اسرائیلی کوششیں عالمی امن اور بھائی چارے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو نیست و نابود کردیں گی.
رانا بشارت علی خان ۔۔۔ صدر عالمی تحریک انسانی حقوق کا برسٹل برطانیہ میں ہزاروں افراد کے احتجاج سے خطاب
) ہفتہ 07 اپریل 2018 ( عالمی تحریک انسانی حقوق برطانیہ کے پاکستانی نژاد صدر رانا بشارت علی خان نے برطانیہ کے شہر برسٹل میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کئے جانے والے ہزاروں برطانوی شہریوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا امن فلسطین کی دھرتی کے امن کے ساتھ وابستہ ہے. فلسطین کے عوام کو ان کی اپنی دھرتی سے بے دخل کرنے کے نتائج دن بدن خطے کے حالات کو سنگینی کی طرف لے جا رہے ہیں. آج ہفتے کے دن برسٹل سنٹر میں برطانوی شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں برطانیہ میں انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں کے رہنماؤں اور نمائندوں نے شرکت کی . لیکن فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے مظاہرے میں مسلمانوں خصوصا پاکستانیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی. فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے برطانوی شہریوں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے منعقد کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عالمی تحریک برائے انسانی حقوق برطانیہ کے صدر رانا بشارت علی خان نے کہا کہ امریکہ کے جدید اسلحے کی ٹیسٹنگ کے لئے فلسطین کے نہتے عوام کا انتخاب دنیا کی بد ترین بربریت ہے . دنیا کی مہذب اور ترقی یافتہ کہلوانے والی اقوام نے فلسطین کے عوام پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اقدامات نہ کئے تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی. فلسطین کے نہتے عوام جن میں خواتین بچے بوڑھے اور نوجوان شامل ہیں اسرائیل کی قابض افواج کے بد ترین مظالم کا شکار ہیں. اسرائیل کے وجود میں آنے کے بعد اب تک لاکھوں فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں معصوم بچے اسرائیلی فوج کی اندھی گولیوں کا نشانہ بن کر معذور ہوچکے ہیں ہزراوں خواتین اپنی زمین پر اپنے حق کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتاری جا چکی ہیں لیکن اقوام متحدہ سمیت دنیا پر حکمرانی کے دعوے دار کسی ادارے یا ملک نے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا. برطانیہ کے شہر برسٹل کے برسٹل سنٹر میں ہزاروں احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں رانا بشارت علی خان نے کہا کہ دنیا کے امن کی ضمانت فلسطین کے عوام کو ان کا حق دینے کے ساتھ جڑا ہوا ہے؛ ماضی گواہ ہے کہ فلسطین کے حریت پسندوں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی تو دنیا بھر میں ارتعاش پیدا ہوگیا تھا لیکن فلسطین کے عوام کے مطالبات اور قابض اسرائیلیوں سے سرزمین فلسطین کی آزادی کے حق سے نظر چرانے کی وجہ سے فلسطین ایک بار پھر عالمی امن پر سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہے. امریکہ برطانیہ فرانس روس اورچین سمیت تمام مسلم ممالک کو کسی تاخیر کے بغیر فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خاتمے اور فلسطینی سرزمین کی آزادی کے لئے اقدامات کرنا ہونگے.
منجانب: میڈیا کوآرڈینیٹر
رانا بشارت علی خان
صدر عالمی تحریک انسانی حقوق برطانیہ
Ещё видео!