راولپنڈ ی ، پاکستان پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،آرمی چیف
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے بین الاقوامی فٹبالرز رونالدینو اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے عالمی فٹبالرز کے دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، کھیل امن کو فروغ دیتےہیں، تمام پاکستانی بالخصوص نوجوان فٹ بالرزعالمی فٹبالرز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ملاقات کے دوران رونالڈینو نے کہا کہ پرامن اور خوبصورت پاکستان میں آرمی چیف کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Ещё видео!