کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے ضلعی انتظامیہ کرم کی طرف سے امروز احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ کرم سٹاف سمیت سول ڈیفنس، ریوینیو, ٹی ایم اے آفسران و پٹواریان کے علاوہ سیکرٹریز ٹو پارلیمنٹرین، اراکین انجمن و تحریک، سرکاری غیر سرکاری اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی گورنر کاٹیج سے ہوتی ہوئی کشمیر بنے گا پاکستان اور مودی سرکار مردہ باد نعروں کے گونج میں ڈی سی ہاوس سے گزر کر ڈی سی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ جہاں شرکاء نے کشمیر میں جاری مظالم اور بربریت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ اور اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ وہ کشمیر میں جاری مظالم کو فی الفور بند کریں۔
ریلی میں ضلعی انتظامیہ آفسران سمیت ریوینیو، سول ڈیفنس، ٹی ایم اے آفسران کے علاوہ اراکین انجمن و تحریک ،سرکاری غیر سرکاری اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
Ещё видео!