A unique story of patience | Sahaba karaam | History of Islam | Saints | Dastaan YouTube Channel
#AUniqueStoryOfPatience
#SahabaKaraam
#HistoryOfIslam
#DastaanYouTubeChannel
صبر کی انوکھی داستان | صحابہ کرام | تاریخ اسلام | داستان یوٹیوب چینل
حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :’’ حضرت سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیٹا جوکہ حضرت سیدتنا اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بطن سے تھا وہ فوت ہوگیا، حضرت سیدتنا اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے تمام گھر والوں سے کہاکہ جب تک میں ابو طلحہ کو بیٹے کی وفات کا نہ بتاؤں اس وقت تک کوئی بھی انہیں اس کے متعلق نہ بتائے۔ جب حضرت سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ شام کو گھر تشریف لائے تو حضرت سیدتنا اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے انہیں رات کا کھانا پیش کیا اورجب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھانے سے فارغ ہو
چکے تو حضرت سیدتنا اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ایسا بناؤ سنگھار کیا کہ اس سے پہلے کبھی نہ کیا تھا پھر حضرت سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے ہمبستری کی اور جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فراغت
پاچکے تو حضرت سیدتنا اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا:’’اے ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ! آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر کسی قوم کو کوئی چیز امانت کے طور پر دی جائے اورپھر وہ امانت ان سے طلب کی جائے تو انہیں وہ امانت واپس کرنی چاہئے یا نہیں ؟‘‘ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:’’ انہیں ضرور وہ امانت ادا کرنی چاہئے۔‘‘ یہ جواب سن کر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا:’’بس پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے بیٹے کو اسی طرح گمان کریں (یعنی وہ بھی ایک امانت تھی جو واپس لے لی گئی)۔‘‘
Ещё видео!