سرائے عالمگیر
ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی رپورٹ کے مطابق
گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیرکی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔2منشیات فروش گرفتار،لاکھوں روپے کی چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرائےعالمگیرسرکل رائے منیراحمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرادریس افضل سب انسپکٹرنےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے2منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان میں مسمی زیب نواز سکنہ راجڑ کلاں سے560گرام چرس،جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم علی حسن سکنہ چھپر محلہ سرائے عالمگیرکوگرفتارکرکے570گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس نےگرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Ещё видео!