ملکی میں جمہوری عمل آگے بڑھانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی کسی بھی بلیک میلنگ یا دباؤ برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے استعفوں سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے۔
اسپیکر اسمبلی سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ این آر او کیلئےاپوزیشن نے سارے کارڈ کھیل لیے، اپوزیشن والے اب معاملہ الجھا رہے ہیں، پی ڈی ایم نے تو استعفوں کی بات کی تھی، کہاں ہیں استعفے؟ بلیک میل کرنے کیلئے اداروں پر دباؤ نہیں ڈالنےدینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفے دینے والوں کو تصدیق کیلئے بلایا جائے، تصدیق ہونے پر استعفیٰ تیس منٹ کے اندر اندر قبول کیا جائیگا، جن دو ارکان کے استعفے موصول ہوئے ابتدا ان سے کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفے دینے والوں کو تصدیق کیلئےبلایاجائے، تصدیق ہونے پر استعفیٰ تیس منٹ کے اندر اندر قبول کیا جائیگا، جن دو ارکان کے استعفے موصول ہوئے ابتدا ان سے کی جائیگی۔
جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ استعفے فوری منظور ہونگے، اس معاملے پر وزیراعظم نے کسی طور پر اپوزیشن کی بلیک میلنگ یا دباؤبرداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ساتھ ہی وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو بھی واضح گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world.
Subscribe to the Official Capital TV YouTube Channel: [ Ссылка ]
Like us on Facebook: [ Ссылка ]
Follow Us on Twitter: [ Ссылка ]
#CapitalTVPk #CapitalNews #Pakistan
Ещё видео!