عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد بے حرمتی کیس خارج کر دیا۔
پولیس نے مقدمہ بی کلاس یعنی جھوٹا قرار دینے کی رپورٹ جمع کرائی تھی اور اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مدعی مقدمہ کی جائے وقوعہ پر موجودگی ثابت نہیں ہوئی، مدعی مقدمہ نے پولیس کو اپنا بیان بھی ریکارڈ نہیں کرایا۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے پولیس کی جانب سے مقدمہ بی کلاس کرنے کی رپورٹ پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی گئی بی کلاس کی رپورٹ مسترد کر دی۔
عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر و دیگر کے خلاف کیس سی کلاس یعنی منسوخ کر دیا۔
عدالت نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر و دیگر کے خلاف مقدمے میں ٹھوس شواہد نہیں ہیں ایسے کیس کو چلانا عدالتی وقت کا ضیاع ہوگا، شواہد کے مطابق کیس میں نہ کسی کو سزا ہو سکتی ہے اور نہ ہی مزید کارروائی کا کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے۔
عدالت نے صفدر اعوان کی زر ضمانت کی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
کیپٹن (ر) صفدر کےخلاف پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے رشتے دار وقاص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world.
Subscribe to the Official Capital TV YouTube Channel: [ Ссылка ]
Like us on Facebook: [ Ссылка ]
Follow Us on Twitter: [ Ссылка ]
#CapitalTVPk #CapitalNews #Pakistan
Ещё видео!