*****ضلع مری بحال کرو اپڈیٹ******
پاکستان تحریک انصاف ک سابق ایم این اے و نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 57 صداقت علی عباسی کی طرف سے ضلع مری کی معطلی کیخلاف دائر کردہ رٹ پیٹشن پر لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں سماعت۔
ضلع مری کا نوٹیفکیشن معطل کرنے پر نگران حکومت سمیت تمام محکمہ جات کو نوٹسزجاری۔
صداقت علی عباسی کورٹ میں اپنے وکلاء پینل کے ہمراہ پیش ہوئے۔
انصاف لائرز فورم ضلع مری کے آرگنائزر وسیم الدین عباسی ایڈوکیٹ، ڈپٹی آرگنائزر فرقان شبیر ایڈووکیٹ اور جلیل اختر ایڈووکیٹ کی طرف سے مضبوط دلائل کے بعد عدالت نے نوٹسز جاری کیے۔
درخواست گزار کے وکلاء نے دلائل دیئے کہ نگران حکومت صرف روز مرہ کے چھوٹے موٹے معاملات کو چلانے کا اختیار رکھتی ہے جن کا زیادہ تر تعلق الیکشن کروانے کے عمل سے ہوتا ہے۔
ضلع مری بنانے کا فیصلہ منتخب اسمبلی کی منتخب کابینہ نے کیا تھا جو ایک غیر منتخب نگران کابینہ کسی طرح سے بھی ختم کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔
نگران حکومت جانبدار ثابت ہو چکی ہے اور اس کو ملک کے کروڑوں لوگوں کی فلاح و بہبود کے منصوبے ختم کرنے کا کوئی آئینی اختیار نہیں۔
اس موقع پر صداقت علی عباسی نے اپنے بیان میں کہا ضلع ختم کرنے کے اس عمل کے پیچھے پی ڈی ایم کے کرداروں کا ہر آئینی قانونی اور سیاسی فورم پہ مقابلہ کریں گے اور علاقہ دشمنی کی اس گھناؤنی حرکت پر ہر قسم کا محاسبہ کریں گے۔
Ещё видео!