دکی۔ اے این پی کے زیر اہتمام مشرقی بائی پاس ولی خان بابا چوک سے فخر افغان باچاخان اور فخر رہبر ولی خان بابا کی برسی کے مناسبت سے ریلی نکالی گئی
دکی . ریلی کے شرکاء نے میونسپل کمیٹی پہنچ کر جلسہ عام سے خطاب کیا .اس موقع پر ضلعی صدر حاجی عزت خان ناصر ,صوبائی پریس سیکرٹری محبت کاکا,صوبائی کونسل ممبر دین محمد ,ضلعی جنرل سیکرٹری محمد عثمان ناصر,اکبر خان ناصر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باچاخان اور ولی خان نے پشتون قوم کو متحد رکھنے کے لئے جیل کاٹے. انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماوں نے پشتون قوم کی بقاء کے لئے جو خدمات انجام دی ہے تاریخ میں آج انہیں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے.انہوں نے پشتون قوم کے لئے قربانیاں دی ہیں. اے این پی پشتون کے ہر بچے کے حقوق لئے لڑ رہی ہے .دہشتگردی کے خلاف ہم نے پشتون قوم اور اس ملک کی بقاء کے لئے ہزاروں کارکنوں کی قربانیاں دی ہیں. ہم نے اپنے خون سے اس ملک کی آبیاری کی ہے .قوم کے ہر فرد کو چاہیئے کہ وہ بابا کے فیکر اور فلسفے پر عمل پیرا ہوکر قوم کے حقوق کے لئے اے این پی کے جھنڈے تلے ایک ہوجائیں. انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کے ساتھ اس ملک میں سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے.اے این پی نے اپنی طویل جدوجہد کے بدولت خیبر پختونخواہ کا نام لیکر یہ ثابت کردیا کہ ہم عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک میں برابر کی شہری کا درجہ رکھنے پر یقین رکھتے ہیں. ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ نہ روا رکھا جائے
Ещё видео!