Breaking News | شیخوپورہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی منشیات اسمگلر ایک مرد اور خاتون گرفتار
شیخوپورہ//
تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موٹر وے پر اسلام آباد کی جانب سے ایک کرولا کار برنگ سیاہ جس پر منشیات اسمگلر ایک مرد اور خاتون سوار ہیں لاہور کی طرف آرہے ہیں ان کو روانڈ اپ کیا جائے تو ان سے بھاری مقدار میں منشیات پکڑی جا سکتی ہے۔ اطلاع موصول ہوتے ڈی ایس پی فیروزوالہ عمرا ن عباس چڈھر ا ور ایس ایچ او تھانہ فیکٹر ی ایریا نے فوری کاروائی کرتے ہو ئے دو مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر موٹر وے انٹر چینج سے اترنے والے راستوں پر ناکہ بندی کر دی تقریبا آدھا گھنٹہ بعد ایک کرولا کاربرنگ سیاہ نمبری BLC/617انٹر چینج کو ٹ عبدالمالک سے جانب اسلام آباد سے باہر نکلی جس کو پولیس نے بڑی مہارت اور جانفشانی کا مظا ہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہو ئے گا ڑی کو رونڈ اپ کر لیا ۔ جس پر ایک کس جس کا نام دریافت پر شہزاد احمد ولد امیر علی قوم رحمانی سکنہ سکیم نمبر 3کوٹ عبدالمالک معلوم ہوا ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا تھا جب کہ فرنٹ سیٹ پر ایک خاتون جس کا دریافت پر نام و پتہ شاہدہ پروین زوجہ محمد اقبال قوم راجپوت سکنہ ابوالخیر کوٹ عبدالمالک معلوم ہوا۔گا ڑی کی تلاشی لینے پر اس کے خفیہ خانوں سے کروڑوں مالیت کی منشیات جس میں 180کلو گرام چرس اور 36کلو گرام افیون برآمد ہوئی ۔ فیکٹری ایریا پولیس نے گاڑی کو اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے ملزمان شہزاد احمداور شاہدہ پروین کو گرفتار کر لیا دریافت پر ملزمان نے بتلایا کہ ہم نے یہ منشیا ت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمگل کر نا تھی ۔فیکٹری ایریا پولیس کی ڈی ایس پی فیروزوالہ سرکل کی قیادت میں ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اس کے علاوہ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے منشیات اسمگلر کی گرفتار کر کے شاندار کارکردگی دکھانے پر ڈ ی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چڈھر،ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا محمد افضل ڈوگر ، اے ایس آئی ذکا ءاللہ ، کنسٹیبل محمد اقبال اور کنسٹیبل محمد ندیم کو 50 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے۔
رپوٹ کرتے ہیں رپوٹر
فرواادریس اون نیوز شیخوپورہ
Follow us on (Youtube): [ Ссылка ]
Follow us on (Facebook): [ Ссылка ]
Follow us on (Twitter): [ Ссылка ]
Follow us on (Instagram): [ Ссылка ]
Ещё видео!