نیلم اٹھمقام۔
جموں کشمیر کے سیاحتی مقام وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھمقام میں کشمیری ملبوسات کی نمائش و فروخت کے لیے رحمانی کولیکشن سنٹر قائم، رحمانی کولیکشن سنٹر پر کشمیری کرتا،کشمیری پہرن، ٹوپی کشمیری کڑہائی سے تیار کردہ برس، کانگڑی کشمیری،شال و دیگر کشمیری لباس ضلعی ھیڈ کوارٹرآٹھمقام اور سیاحتی مقام کیرن میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، بڑی تعداد میں عوام کشمیری ملبوسات کو خرید رہے ہیں، کشمیری ملبوسات کا سٹال دیکھنے اور اشیاء خریدنے کےلیے دور دراز سے لوگ نیلم ویلی کا رخ کررہے ہیں۔ نیلم سے صحافی حیات اعوان کےمطابق یہ سٹال نیلم میں مقیم ایبٹ آباد ہزارہ سے تعلق رکھنے والے ساجد داؤد نامی تاجر جو تقریباً عرصہ پندرہ سال سے نیلم کے ضلعی ھیڈ کوارٹر میں بطور تاجر اپنی خدمات پیش کررہے ہیں نے لگایا ہوا ہے کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنے اور سیاحوں کی توجہ کشمیری ثقافت کی طرف متوجہ کروانے کے لئے کشمیری لباس جن میں کشمیری کرتے، کشمیری شالیں، کشمیری پہرن اور کشمیری کڑہائی شدہ ٹوپیاں ودیگر لباس کی فروخت اور نمائش کا سلسلہ شروع کر رکھا ھے عوامی حلقوں نے کشمیری ملبوسات کا سٹال لگانے کے عمل کو سراہا۔
Ещё видео!