موسم گرما کی ہلکی اور تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی حیسکو نے بجلی بند کرنے کی روایت جاری رکھی
حیدرآباد کہ متعدد علائقوں میں موسم گرما کی کہی ہلکی اور کہی تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ماہ رمضان کے 10ویں روزہ کے روز اچانک دوپہر کے شدید گرمی اور حبس کے بعد تیز ہوائوں کے ساتھ شروع ہونے والی بارش موسلادھار تو نہ ہوسکی لیکن ہلکی بارش میں بھی شہری لاک ڈائون توڑتے ہوئے سڑکوں پر نظر آئے جبکہ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی حیسکو نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے فیڈ بند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جس کے سبب گھروں میں خواتین کو افطاری بنانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا آخری اطلاعات تک ہلکی بارش جاری تھی جبکہ لائٹ نہیں تھی۔
Ещё видео!