*لکی مروت: یوم شہداء پولیس کے حوالہ سے پولیس لائن میں بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ پولیس افسران، جوانوں نے خون کے عطیات دئیے۔*
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور کے احکامات پر یوم شہداء پولیس کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت محمد اشفاق خان کی نگرانی میں پولیس لائن لکی مروت میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں پولیس آفسران ، جوانان نے خون کے عطیات دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اشفاق خان نے کیمپ کا وزٹ کرتے ہوے خون عطیہ کرنے والے افسران اور جوانوں کے جذبے کو سراہاتے ہوے انکا کہنا تھا کہ پولیس شہداء نے قوم کی آج کیلئے اپنے کل کو قربان کیا اور شہادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے ہیں انکی قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس قیام امن اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
Ещё видео!