09 اگست 2022: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کی بجائے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 13 اگست کے جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔جلسے کے حوالے سے حتمی مشاورت کے لیے عمران خان نے پارٹی کو آج طلب کیا تھا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تحریک انصاف اب اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسہ کرے گی۔پی ٹی آئی جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔اس سے قبل تحریک انصاف نے 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
#pakistan
#shorts
#latestnews
Ещё видео!