وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون وانصاف کی سفارش پر صوبہ بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے نمٹانے کے لیے مکران ڈویژن میں ایک اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ اس خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار ضلع پنجگور، کیچ، گوادر، حب اور لسبیلہ تک ہوگا۔
کابینہ نے ہدایت کی کہ خصوصی عدالت میں اچھی شہرت کے ججز تعینات کیے جائیں اور استغاثہ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
وفاقی کابینہ نے SAFRON کی سفارش پر افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن (POR) کارڈز کی معیاد میں یکم اپریل 2024 سے 30 جون 2024 تک توسیع کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ اس توسیع سے POR کارڈ ہولڈرز پاکستان میں اسکولوں، بنک اکاؤنٹس اور دیگر سہولیات کا فائدہ اٹھا سکیں گے. ان POR کارڈ ہولڈرز کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کو وطن واپس کرنے کے پروگرام کے تیسرے مرحلے میں اپنے وطن واپس بھیجا جائے گا. جبکہ بغیر کسی شناختی کاغزات کے پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کو وطن واپس بھجینے کا پہلا مرحلہ جاری ہے.
وفاقی سیکریٹری برائے نجکاری نے کابینہ کو PIA کی نجکاری کے عمل کی حالیہ پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ اسے حوالے سے 2 اپریل کو قومی و بین الاقوامی اخبارات میں اظہارِ دلچسپی کی دعوت کے اشتہارات شائع ہوچکے ہیں جن کی آخری تاریخ 3 مئی ہے اور اب تک متعدد کمپنیوں نے پی آئی اے کی نجکاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کابینہ نے پی آئی کی نجکاری میں شفافیت کے عنصر کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت جاری کی.
کابینہ نے سیکریٹری ایوی ایشن سے پاکستان کے ہوائی اڈوں خصوصاً لاہور اور کراچی میں سہولیات کی بہتری کے حالیہ اقدامات پر بریفنگ لی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ ہوائی اڈوں پر سروس کاؤنٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے اور سہولیات کی مزید بہتری پر کام جاری ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ شعبہ زراعت میں ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کیلئے تمان اسٹیک ہولڈرز سے ڈرون پالیسی کے حوالے سے مشاورت حتمی مراحل میں ہے اور جلد کابینہ کو منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ نے انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) کے بورڈ کے چار ایکس آفیشو ممران کی تعیناتی کی منظوری دے دی.
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز(Cabinet Committee on Legislative Cases)کے18 اپریل 2024 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی
#pmshehbazsharif #shehbazsharif #politicaljourney #development #publicsurvey #nawazsharifback #supremecourt #pmlnleaders #diplomacy #pmlntv #meetup #ceremony #convention #karachi #cabinetmeeting #bussinessgrowth #cabinetmeeting #pakistangovt
Ещё видео!