پولیس سرکل سرائے عالمگیر کاناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔سرائے عالمگیر سے ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی رپورٹ
ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدرسرائے عالمگیرانسپکٹرامیر عباس چدھڑنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم مسمی خاور رشید سکنہ ڈوگہ کالونی کھاریاں کوگرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمدکیا
۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر انسپکٹرشیراز حیدر نے ملزم مسمی عدنان علی سکنہ محلہ گنج بخش سرائے عالمگیر کو گرفتارکرکےپسٹل30بور برآمد کیا
جبکہ ایس ایچ او تھانہ بولانی ناصر خان سب انسپکٹر نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ملزم جنید سکنہ گہیال زیرکوگرفتارکرکے پسٹل30 بور کرلیا
۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Ещё видео!