16 نومبر 2023ء: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ نگران حکومت کی جانب سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 4 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے کمی کر دی گئی۔
مٹی کا تیل بھی 6 روپے 5 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 9 روپے سستا کر دیے گئے۔ یوں 16 نومبر سے پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 281 روپے 34 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 296 روپے 71 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 180 روپے 45 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 204 روپے 98 پیسے مقرر کر دی گئی۔
Ещё видео!