موٹروے پولیس نے موٹر وے پر مختلف کارروائیاں کے دوران ایک خاتون کو خود کشی کرنے سے بچا لیا ۔ منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ایک چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی اور ایک گمشدہ پرس کے مالک تک پہنچا دیا
تفصیلات کے مطابق دوران پٹرولنگ صوابی کے قریب موٹر وے پولیس افسران نے ایک عورت کو حواس باختہ حالت میں پایا جس سے تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ عورت گھریلو مسائل سے پریشان ہوکر غازی بروتھا کنال میں خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی تھی جس پر موٹر وے پولیس نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا اور اس کے گھر والوں سے رابطہ کرکے اس کو اس کے شوہر حوالے کردیا گیا
صوابی کے قریب موٹروے پر ایک چوری شدہ گاڑی جس کی ناک بندی اسلام آباد پولیس نے کرائی تھی موٹروے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے برآمد کرلی
ایک اور کارروائی کے دوران موٹروے پولیس کو موٹروے کلر کہار پر ایک مشکوک لاوارث گاڑی UF 407 کرولا ملی جس کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 7 کلو چرس برآمد ہوئی جس سے قبضے میں لے کے ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی
مزید موٹروے مردان کے قریب افسران کو ایک گمشدہ پرس ملا جس میں مبلغ تین ہزار روپے نقد اور دیگر کاغذات موجود تھے جو کہ مالک سے رابطہ کر کے اس کے حوالے کر دیے گئے
ترجمان موٹروے پولیس
Ещё видео!