Associated Press of Pakistan is a government-operated national news agency of Pakistan
#APP
Federal Minister Rana Tanveer chairs Sugar Advisory Board meeting
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس
اسلام آباد،2 ستمبر( اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے شوگر ایڈوائزری بورڈ (ایس اے بی) کے اجلاس کی صدارت کی جس میں اجناس کے سٹاک کی دستیابی اور اس کی قیمت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں چینی کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے، قیمتوں میں کوئی بھی اضافہ ناقابل قبول ہوگا۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ چینی کی مستحکم قیمتوں کو برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا مقصد صارفین کے مفادات کا تحفظ اور قیمتوں میں اضافے کو روکنا ہے۔
Associated Press of Pakistan
Ещё видео!