لاہور: (myxfile) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد کی کامیابی پر کہا ہے کہ خان سے بغاوت کا مطلب سیاسی تدفین ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کہا ہے کہ آج پنجاب سیاسی غلامی سے آزاد ہوگیا ہے۔
خان سے بغاوت کا مطلب سیاسی تدفین ہے۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پنجاب نتائج نے اسلام آباد کے لوٹوں کو پریشان کردیا ہے۔ آئندہ کی سیاست میں لوٹے ہوں گے اور نہ ہی لوٹے خریدنے والے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار نے ملک بیکار کردیا ہے۔ امپورٹڈ دورمیں پاکستان تنہا بھی ہوا ہے اور اب اعتبار بھی نہیں رہا۔ واضح رہے کہ عثمان ڈار نے دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پنجاب اسمبلی کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ جس کا کیپشن انہوں نے دیا تھا کہ ایک اور لوٹا انجام کو پہنچا، تمام انصافین کو مبارک ہو۔دوسری جانب پی ٹی آئی حکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت ہوئی۔ امیدوار نامزد کرنے کے لیے لیگی اتحادی جماعتوں نے سر جوڑ لیے۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت ہوئی لیکن امیدوار کا نام فائنل نہیں ہوا۔ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا لیکن پی پی نے اتفاق نہ کیا اور ن لیگ سے اپنا امیدوار دینے کا مطالبہ کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پیر اشرف رسول نے اپوزیشن کے امیدوار علی حیدر گیلانی کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے لیکن جمع نہیں کرائے جاسکے۔ اس کے نتیجے میں ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار علی حیدر گیلانی انتخاب کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے اور پی ٹی آئی حکومتی اتحاد کے واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر بن گئے۔
Ещё видео!