17 اگست2022ء: رہنما مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے دفاع میں فواد چودھری کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھا۔ عمران خان کہتے ہیں شہباز گل کو مارا پیٹا گیا اورجیل انتظامیہ تبدیل کر دی گئی،یہ جیل پنجاب حکومت کے زیر نگرانی ہے،شہباز گل پر پرویز الہٰی نے تشدد کروایا یا ہاشم ڈوگر نے؟ عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی والوں پر ہلکی سی سختی آئے چیخیں مارنا شروع کر دیتے ہیں،احد چیمہ نے آج تک گلہ بھی نہیں کیا،پی ٹی آئی اور ق لیگ اتحادی ہیں۔
عمران خان کہتے ہیں تشدد ہوا ہے،پنجاب حکومت کہتی نہیں ہوا۔ انکا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی جیل کے تبادلے پر سپریم کورٹ نوٹس لے،انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کو شدید گرمی میں سیل میں بند کیا تو کیا کسی جیل سپرنٹنڈنٹ کاتبادلہ ہوا؟ وائٹ کالر کرائم میں کوئی ملک مخالف بیان نہیں تھا،نیب کیسز میں 88 دن،78 دن کا ریمانڈ ہے۔
#latestnews
Ещё видео!