وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر کی تیاری کے سلسلے میں محکمہ زراعت اور مقامی ٹریکٹر مینیوفیکچرنگ انڈسٹری کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری زراعت اسامہ لغاری، سیکرٹری زراعت افتخار سہو و دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں ملت، الغازی ،براق ، اے۔ ٹی۔ایس اور پاک ٹریکٹر کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے شرکت کی۔
وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی ٰپنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سبسڈی کاشتکاروں کو فراہم کی جارہی ہے اور مقامی ٹریکٹر انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ صوبہ میں زرعی میکانائزیشن کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ گرین ٹریکٹر پروگرام کے لئے 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی کی فراہم کی جائے گی۔
سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ 9400 کاشتکاروں کو الاٹمنٹ لیٹرز ایشو کر دیئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم کا پہلا مرحلہ 31 مارچ 2025 تک مکمل ہوگا۔وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ مقامی سطح پر 85 ہارس پاور سے زیادہ ٹریکٹرز، رائس ٹرانسپلانٹرز اور ہارویسٹرز کی تیاری پر توجہ دی جائے۔
وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ گرین ٹریکٹرز کی تیاری کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔گرین ٹریکٹرز کی تیاری عالمی ایس او پیز کے مطابق کی جائے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے"زیادہ گندم اگاؤ" پیکج کے تحت مزید 1000 ٹریکٹرز کاشتکاروں کو فراہم کیے جائیں گے۔
سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ گرین ٹریکٹر پروگرام سے مقامی ٹریکٹر انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا۔ ٹریکٹر انڈسٹری کو ڈلیوری کے لیے ٹائم لائن کو فالو کرنا لازم ہے۔ گرین ٹریکٹر پروگرام کی شفافیت کیلئے ٹریکٹرز کی ڈلیوری تک تمام سسٹم میکنائزڈ بنایا گیا ہے۔
Associated Press of Pakistan is a government-operated national news agency of Pakistan
#APP
Associated Press of Pakistan
Ещё видео!