جڑانوالہ۔
سالانہ بسم اللہ ڈے 2022/ڈھیروں خوشیاں بکھیرتا الوداع ہوگیا۔بسم۔اللہ آرٹ اکیڈمی میں ہزاروں خوش نصیبوں نے بسم اللہ کے مقدسات کی زیارت کی ۔ بسم ا للہ ڈے کی تقریب میں میڈیا نمائندگان نے بھرپور طریقے سے شمولیت اختیار کی۔ چئرمین بسم ا للہ آرٹ اکیڈمی تنویر رضا نے سب آنے والے صحافی بھائیوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور بسم ا للہ ڈے کے بارے خطاب کیا۔ معروف سیاسی راہنما راجہ ندیم اکبر حیات نے بسم ا للہ کی برکت اور فوائد پر روشنی ڈالی ۔ میاں۔علی دانش۔نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے ہوئے فن پاروں کے متعلق بتایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میڈیا پریس کلب ملک عرفان خلیل نے کہا کہ بسم اللہ اکیڈمی کی بہت اچھی کاوش ہے کہ انہوں نے ویلنٹائن ڈے کو ختم کرکے بسم اللہ ڈے منانا شروع کیا ہے بسم اللہ اکیڈمی گروپ کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ اللہ پاک اس پروگرام کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔تاکہ ہماری آنے والی نسل اور ہم اور ہمارے بچے بے حیائی سے محفوظ رہ سکیں ۔
Ещё видео!