Al Azhar University Cairo Egypt 🇪🇬 | Azhar University Ki Scholarship & Admission Processes | PART 1
ازہر یونیورسٹی جو کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موجود ہے اس کی تاریخ کے متعلق مختصرا بات کریں تو یہ پتہ چلتا ہے کہ جب فاطمیوں نے مصر کا نظام و انصرام اپنے ماتحت لیا تو انہوں نے کئی کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیے ان میں دو اہم کام یہ تھے کہ ایک تو قاہرہ شہر کی حفاظتی فصیل قائم کی اور شہر میں آمد و رفت کے لیے ہر سمت میں دروازے بنائے اور ان کے مخصوص نام بھی رکھے ، ان میں باب زویلہ اور باب الفتوح کے وی لوگ بنائے ہیں لنک ڈسکرپشن میں موجود ہیں ۔
ایک کام تو یہ تھا حفاظتی فصیل والا۔
دوسرا کام سب سے اہم وہ یہ کہ علمی مقابلہ کرنے کے لیے ایک اعلی ادراہ قائم کیا جائے جہاں تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کی جائے اور افراد تیار کیے جائیں۔ اور وہ ادارہ ایک مسجد کی صورت میں قائم کیا ۔ یعنی الازہر مسجد کی تعمیر ۔ اسی مسجد میں فاطمیوں نے ساتھ ساتھ درس و تدریس کا کام بھی شروع کیا۔ عام الفاظ میں کہیں تو انہوں نے ایک مدرسہ قائم کیا۔
پھر سلطان صلاح الدین ایوبی نے اپنے دور حکومت میں اسے بند کر دیا بعد مملوک دور حکومت میں ظاهر بيبرس نے اسے دوباہ کھولا گیا۔
اگر اب ہم دیکھیں تو گزشتہ کئی دہائیوں سے اسلامی تعلیم کا ایک بڑا مرکز جانا جاتا ہے، الازہر یونیورسٹی ہر سال دنیا بھر کے طلبہ کے لیے تقریباً 1200 تعلیمی وظائف کا اعلان کرتی ہے، برصغیر پاک و ہند کے طلبہ الازہر یونیورسٹی کے رسمی وغیر رسمی نظام تعلیم کے بارے میں تذبذب اور کشمکش کا شکار رہتے ہیں اور بالخصوص یہ فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ الازہر یونیورسٹی کے مختلف کلیہ جات اور سکول کے مختلف تعلیمی مراحل کون کونسے ہیں اور ان میں کیاکیا فرق ہے،
اس ویڈیو سیریز میں ہم الازہر یونیورسٹی کے رسمی و غیر رسمی نظام تعلیم پر بات کرتے ہوئے ہم الازہر یونیورسٹی کے مختلف کلیات میں پڑھائے جانے والے نصاب کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کریں تاکہ طالب علم اس نصاب کی روشنی میں درست کلیہ کا انتخاب کر کے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی اصلاح میں اپنا خاطر خواہ کردار ادا کر سکے۔
الازہر یونیورسٹی کے اسلامی کلیات کے چار سالہ بی ایس پروگرام میں داخلہ کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس پاک و ہند کے کسی بھی دینی ادارہ کی الشھادہ الثانویہ الخاصہ ہو، جو ایف اے کے ایکول ہوتی ہے۔
اب اگر آپ کے پاس ثانویہ خاصہ کی ڈگری ہے تو آگے دو صورتیں ہیں
پہلی یہ کہ اس ڈگری کا ازہر کے ساتھ معادلہ ہو گا۔
معادلہ یعنی ( affiliation)
دوسری صورت یہ کہ ڈگری تو ہے آپ کے پاس لیکن معادلہ یعنی affiliation نہیں ہے۔
پہلی صورت پر بات کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں کہ اگر اس ڈگری کا الازہر یونیورسٹی کے ساتھ معادلہ( affiliation) ہو تو آپ کو الازہر کے ایک ذیلی ادارہ مراقبہ البعوث سے اس کا معادلہ کروانا ہوگا۔
مطلب اس کا یہ ہے کہ اس ادارے میں جا کر کاغذی کارروائی پورا کرنا ہوگی کہ یہ ڈگری یہ اور اس کا ازہر کے ساتھ معادلہ یعنی affiliation ہے۔
یہ ساری کاغذی کارروائی 2024 سے پہلے تک تو بالکل فری تھی البتہ 2024 سے اس معادلہ کی فیس ایک سو امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے،عمومی طور پر معادلہ اور یونیورسٹی میں داخلہ کا عمل (جسے تنسیق کہا جاتا ہے) کا آغاز اگست کے مہینے میں شروع ہو جاتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ ازہر یونیورسٹی میں داخلہ کے خواہش مند ہیں تو اگست سے پہلے آپ مصر پہنچ جائیں۔
معادلہ کے بعد آپ کو الازہر الشریف کے ہی کسی ذیلی ادارہ سے عربی بول چال کا ایک کورس مکمل کرنا ہو گا۔
الازہر الشریف کے دو مراکز عربی بول چال کے کورس کرواتے ہیں:
اس کے بعد کی اگلی معلومات ان شاءاللہ اگلی ویڈیو میں۔
امید کرتے ہیں کہ یہ تمام معلومات آپ کے لیے مفید ثابت ہونگی۔
اگر ان تمام معلومات میں اگر آپ کو کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو یا آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو کومنٹ سیکشن میں اپنا نام اپنے شہر کے نام کے ساتھ پوچھ سکتے ہیں۔
ہم بھرپور کوشش کریں گے کی بروقت آپ کے تمام سوالات کے جواب دیے جائیں۔
شکریہ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں
Info CC : Dr Malik Muhammad Umar
👇🏼 Bab Zuweila (باب زويلة) Bab Zuwayla | Old Cairo | Ancient Egypt | Al-Mu'izz Street | MONGOL IN EGYPT 🇪🇬
[ Ссылка ]
👇🏼 EGYPT 🇪🇬 | Ibn e Khaldun | ابن خلدون کی قبر
[ Ссылка ]
#azhari #azhar #university #cairo #egypt #scholarship #scholarships #scholarshipnewupdate #study #student #studentlife
Ещё видео!