گجرات سے ڈسٹرکٹ رپورٹر سی ون نیوز ادریس احمد کے مطابق۔
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق ،
ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم سرفراز ولد فیاض سکنہ کشمیر کالونی راہوالی کینٹ گوجرنوالہ سے 21بوتل شراب ، 2عدد کین اور 1عدد پسٹل30بور برآمد کر لیا۔۔
جبکہ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ SI ذوالفقار نے اپنی ٹیم کے ہمر اہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسن ولد خالد سکنہ ٹبی چیچیاں سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
Ещё видео!