عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص تم سے اللہ کے نام کے ساتھ پناہ مانگے اسے پناہ دو اور جو شخص تم سے اللہ کے نام کے ساتھ سوال کرے اسے دو اور جو تم سے اچھا سلوک کرے اسے بدلا دو، اگر تم ( بدلا دینے کےلیے کوئ چیز ) نہ پاؤ تو اس کےلیے دعا کرو (رواہ بیہقی)
مزید دلائل 👇
صحیح بیہقی : 4/ 199 مستدرک الحاکم:1/ 412 ۔ مسند احمد: 2/ 68 :99
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس شخص سے کوئ بھلائ کی جاے اور وہ بھلائ کرنے والے کو یہ کہے ✨{جزاک اللہ خیرا}✨ اللہ تجھے بہتر بدلا دے تو اس نے تعریف کا حق اداء کر دیا
[ترمذی ، البر :88 - صحیح ترمذی: 1657]
Ещё видео!