28 اکتوبر 2022ء: چیف جسٹس سپریم کورٹ نے یکم نومبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عطا بندیال نے یکم نومبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے بعد جسٹس عامر فاروق ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس سے قبل سپریم جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، 24 اکتوبر کو چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عطاء بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جوڈیشل کمیشن میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر غور کیا گیا۔
Ещё видео!