On special directions of Federal Minister Mohsin Naqvi Jinnah avenue F8 underpass project to be completed in record time
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر جناح ایونیو ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج کا انڈر پاس ریکارڈ وقت میں تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ منصوبہ 25 دسمبر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
منصوبے کا 75 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، جب کہ فلائی اوور اور انڈر پاس پر بیک وقت کام جاری ہے۔ منصوبے کے 74 میں سے 70 پائلز کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ انڈر پاس کے گرڈرز کی تنصیب تقریباً مکمل ہے، جبکہ بیڈ کی کنکریٹ کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کا غیر متوقع صبح سویرے دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی معیار اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو ریکارڈ مقررہ وقت میں مکمل کرنا اولین ترجیح ہے اور تمام کنسلٹنٹس اور انجینئرز کو بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
یہ منصوبہ نہ صرف جناح ایونیو اور ایف 8 کے درمیان ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنائے گا بلکہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام کو بھی کم کرے گا۔ انڈر پاس اور فلائی اوور کے مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد کے شہریوں کو سفر میں آسانی اور وقت کی بچت میسر آئے گی
Associated Press of Pakistan is a government-operated national news agency of Pakistan
#APP
Associated Press of Pakistan
Ещё видео!