دی وکٹوریس کالج بدو ملہی میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کی سعادت کا عاتکہ ہاشمی نے حاصل کی حمد المیرا اشرف نے خوبصورت انداز میں پڑھی اس کے بعد بچوں نے بارگاہ رسالت میں نعتوں کا ہدیہ پیش کیا جس میں فرسٹ ایئر سیکنڈ ایئر کے بچیوں نے بھرپور حصہ لیا خصوصی طور پر نعت مس مبین،سحر ظفر، فاطمہ ارشاد، خیر البریہ،آمنہ چوہدری، عاتکہ صدیق المیرا اشرف، مبشرہ آفاق ،ہادیہ عرفان، عشاء صفورہ طلعت۔،پاکیزہ، کلثوم نے پڑھی ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس پر روشنی ڈالنے کے لیے ہادیہ عرفان اور ردا زینب نے خصوصی طور پر حصہ لیا کمپیئرنگ کے فرائض اسوہ طارق نے انجام دیے پروگرام میں باقاعدہ طور پر پیر سید فہد رضا کاظمی سجادہ نشین درگاہ عالیہ بدو ملہی نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور اخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں ہمیں ان کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر اپنے تمام تر دنیاوی معاملات کو دیکھ کر چلنے پر غور کرنا چاہیے . کالج کی بچیوں اور دیگر سٹاف نے مل کر کالج کے ہال کو بہترین سجایا اس کے بعد چیئرمین بورڈ آف سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد ذیشان اشرف نے پرنسپل کالج مس فوزیہ سلیم ملہی اور مس ثانیہ افتخار اور دیگر جملہ سٹاف کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کی ۔۔
Ещё видео!