الریاض سعودی عرب ۔ بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان سے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا سعودی عرب کے پبلک سکیورٹی پولیس ہیڈ کواٹر کا دورہ
پبلک سکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع
(Lt. Gen. Mohammed AlBassami)
نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔انھوں نے سٹیٹ آف آرٹ پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
سعودی عرب کے ""سیف سٹی سنٹر"" کا بھی دورہ بھی کیا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نظام کا مشاہدہ کیا
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم و ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کے نظام کو سراہا
وزیرداخلہ کی پبلک سکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع سے ملاقات۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق ھوا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پبلک سکیورٹی کے شاندار نظام کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
پولیس ٹریننگ کے ضمن میں تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے
پاکستان سفارت کاروں کی حفاظت کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کو پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔ انھیں بتایا گیا کہ
آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے جرائم اور ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کا نظام وضع کیا ہے۔
حج و عمرے پر بھی خصوصی فورسز فرائض سرانجام دیتی ہیں۔ سعودی عرب میں تمام خصوصی فورسز کو پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر سے کنٹرول کیا جاتا ھے
Ещё видео!