#diarytv #attock
Attock Jail II Kis Ne Visit Kia II Qaidi Sy Kia bat ki II janyee #attockjail #attockpolice
باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت پنجاب اٹک
ہینڈ آؤٹ نمبر
اٹک20دسمبر( )رکن صوبائی اسمبلی وچیئر پرسن وزیراعلی ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان خاں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھرکی جیلوں کے اسیران کی فلاح وبہبودکے لیےہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ جیل اٹک کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید،سپریٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل عارف شہزاد گِل دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔رانامنان خاں نےڈسٹرکٹ جیل اٹک کے ہسپتال،خواتین بیرک،کچن،واچ ٹاور،جنرل بیرکس اوردیگر مختلف حصوں کا معائنہ کیا سپریٹنڈنٹ جیل نے ان کو بریفنگ دی۔چٸیرپرسن وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات نےجیل کے اسیران سےمختلف سوالات کیے۔اسیران نے انہیں بتایا کہ انہیں جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات دی جا رہی ہیں۔بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اسیران کے لیے ایسی اصلاحات لاٸی جارہی ہیں جن کے ذریعے اسیران کو پاکستان کا مفید شہری بنایا جا سکے گا اوران کےذریعےمعاشرے کی تعمیر و ترقی میں وہ اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے۔ان کا آج کا دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں انہوں نے اسیران کو دی جانے والی سہولیات کےبارے میں تفصیلی جائزہ لیا۔مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹک جیل میں اس وقت پی ٹی آئی کے ایک ہزاراسی کارکن قید ہیں جنہیں جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں۔رانامنان خاں نے کہا کہ ہم نے نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہےتاکہ ہماراملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف روزانہ کی بنیاد پرعوامی فلاحی منصوبوں کا اعلان کر رہی ہیں خیبر پختون خواہ کی حکومت کو بھی اس سے مثال حاصل کرنی چاہیے اورصوبے کی عوامی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔چیئر پرسن ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات نےکہاکہ جیلوں سے منشیات،رشوت اور دیگربرائیوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔قیدیوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قائم صنعتوں کی ترقی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ ایسی اصلاحات بھی لائی جا رہی ہیں جن کےذریعےکو جیل اسیران کو متعلقہ ضلع کی جیل میں منتقل کیاجاسکےگا۔رانامنان خاں نےکہاکہ ہم نےاب اندھیروں سےروشنی کی طرف سفرکرناہے تاکہ ہماراملک ترقی کرے اورپوری دنیامیں اپنی پوزیشن مستحکم کرے۔
#attock
#attockjaik
#attockpolice
#punjabpolice
#qaidi804
#pti
#viral
#jailvisit
Copyright Disclaimer Under Section 107 of the Copyright Act 1976, allowance is made for "fair use" for purposes such as criticism, comment, news reporting, teaching, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statute that might otherwise be infringing. Non-profit, educational or personal use tips the balance in favour of fair use."
Ещё видео!