*دنیا کی سب سے قیمتی اور انمول چیز اپنے وطن🇵🇰 کے لئے بہنے والا خون ہوتا ہے۔جسکی قیمت ہر خریدار کی پہنچ سے دور اور بڑے بڑے سرمایہ کار اسے خریدنے سے قاصر ہیں۔ یہ خون نہ بازاروں میں بکتا ہے اور نہ ہی دکانوں میں سجتا ہے۔یہ تو صرف رگوں میں بہتا ہے وطن کا عشق بنکر اور پھر یہی خون عھد وفا نبھاتے ہوئے بہتا ہے۔ کبھی جنگلوں میں،کبھی صحراوں میں،کبھی بر فانی پہاڑوں پر،کبھی سرحددوں پر اور کبھی اجنبی سر زمینوں پر*
*اس وطن کی حفاظت کے لئے پانی کی طرح اپنا خون بہاتے، دشمن کی لگائی آگ کو راکھ میں بدلنے کے لئے خون کے چھینٹے مارتے اور بنجر ہوتی زمین پر لہلاتی فصلوں کو انہیں اپنے خون سے سیراب کرتے وطن کے یہ بہادر بیٹے اپنے ملک اور قوم کا فخر ہوتے ہیں*
*انکا نہ کوئی نعم البدل اورنہ ہی انکے خون کا کوئی بدل ہوتا ہے*
*سلام پاکستان🇵🇰 کے ہر غازی پر شہید پر اور سلام ہر جوان پر*
Ещё видео!