ضلع دکی میں منشیات کا کاروبار عروج پر۔۔۔
ضلع بھر میں مختلف مقامات پر آپ کو نشے کے عادی افراد جمع ملیں گے اور کھلم کھلا انکو منشیات کی فراہمی بھی ہوتی ہے کئی مقامات پر تو ایسے منظر بھی دیکھنے کو ملیں گے کہ کالی وردی والے اپنا حصہ بطور رشوت وصول کرنے نظر آئینگے ۔ سب سے زیادہ چونکا دینے والی بات تو یہ ہے کہ ان نشئی افراد میں سے اکثر کا تعلق صوبے کے دیگر اضلاع سے ہے دکی سے تعلق رکھنے والے نشئی افراد کی تعداد انتہائی کم ہے ۔ اس بات سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دکی میں منشیات بیچنے اور پینے والوں کو کھلی چوٹ دی گئی اسلئے دیگر اضلاع کے نشئی افراد کیلئے اماہ گاہ بن چکی ہے ۔ منشیات اور منشیات کے عادی افراد کی بڑھتی رجحان کیوجہ سے علاقے کے نوجوان اور نئی نسل تباہی کے دہانے پر ہیں ۔ یہ نشئی افراد منشیات خریدنے کے پیسے جمع کرنے کیلئے مختلف قسم کے جرائم میں بھی سرگرم ہیں جیسے چوری ڈکیتی راہزنی وغیرہ۔
ڈپٹی کمشنر دکی اعجاز احمد جعفر اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ سمیت انتظامیہ کے اعلی آفیسران سے اپیل کیجاتی ہے کہ علاقے کو اس ناسور اور نئی نسل کو تباہی سے بچانے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں ۔
رپورٹ۔ فرید خان کاکڑ
Ещё видео!