خبر شامل کرتے ہیں گجرات سے ہمارے کرائم رپورٹر کاشی چوہدری کی رپورٹ کے مطابق .
گجرات پولیس تھانہ صدر لالہ موسی کی کاروائی!
سوئمنگ پول سے سولر پلیٹیں اور دیگر سامان چوری کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
مال مسروقہ مالیت 10لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صابر کوٹ کے رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ صابر کوٹ کے پاس میں نے سوئمنگ پول بنا رکھا ہے جس میں سولر پلیٹ وغیرہ نصب کروا رکھی تھیں۔مورخہ 04-02-2023 صبح سوئمنگ پول پر گیا تو دیکھا سامان بکھرا پڑا ہوا اور سولر پلیٹیں اور ہیڈ لائٹ وغیرہ کسی نا معلوم چور نے چوری کر لی ہیں۔
اطلاع موصول ہونے پر تھانہ صدر لالہ موسی پولیس نے فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
مذید خبروں سے باخبر رہنے اور تازہ اخبار پڑھنے کیلئے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے
Ещё видео!