خبر شامل کرتے ہیں ھارون آباد سے محمد سجاد حسین کی رپورٹ کے مطابق
اوسی
پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد کی دبنگ کاروائی،3 رکنی ڈکیت گینگ کا اہم رکن خواجہ سراء اپنے ساتھی سمیت گرفتار،ملزم سے لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔
وی او
ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر اور سرکل ڈی ایس پی راؤ سلیم کی سربراہی میں پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد کے ایس ایچ او ماجد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ کے اہم رکن ٹک ٹاکر خواجہ سراء کو اس کے ساتھی سمیت دھر لیا پولیس نے دوران تفتیش ملزم سے مختلف وارداتوں میں لوٹی گئی لاکھوں روپے کی نقدی رقم اور چوری کیے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی راؤ سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم ہارون آباد میں ہونے والی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا ہے جبکہ دوسری جانب ڈی پی او نصیب اللہ خان کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ایس ایچ او ماجد اقبال فرض شناس آفیسر ہیں اور آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔
Ещё видео!