پہچان پاکستان نیوز
سیالکوٹ سے بیورو رپورٹ سید عارف حسین شاہ کی رپورٹ کے مطابق
رنگپورہ چوک میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں بینک سے 6لاکھ پچاس ہزار نکلوانے والے حیدر نامی شہری سے 2 ڈاکوؤں نے مجموعی طورپر7لاکھ روپے لوٹ لئے اس دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر زخمی ہوگیا حیدر نامی شہری مقامی بینک سے6لاکھ پچاس ہزار روپے نکلوا کر جب عثمان تکہ شاپ رنگپورہ چوک میں پہنچا تو ہونڈا 125پر سوار 2کس مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک کر سرعام دن کی روشنی میں گن پوائنٹ پر 7لاکھ روپے لوٹ کر فرار ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہوگیا. چند سو گز پر واقع متعلقہ تھانہ رنگپورہ کو وقوعہ کی اطلاع ملی تو پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو اسپتال پہنچایا جبکہ نامعلوم ڈاکوؤں کے غضب کا نشانہ بننے والے کارسوار حیدر سے ابتدائی بیان لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا. حیدر نامی شہری کا کہنا ہے کہ بینک سے رقم نکلوا کر نکلا تو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسکی باقاعدہ ریکی کی جس کا اسے
معلوم نہ تھا اچانک عثمان تکہ شاپ کے سامنے انہوں نے آتشیں اسلحہ دکھا کر مجھے روکا اور لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ اس دوران سڑک کے اطراف ٹریفک جاری رہی.
Ещё видео!