سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ""فخر نیوز "" ایک تعارف ""فروغ اردو ادب کی ترویج و ترقی کا درخشندہ ستارہ تخیل ادبی فورم"" بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان سے
"" تخیل ادبی فورم ریاض"" سعودی عرب کی معروف ادبی تنظیم ""تخیل ادبی فورم"" ایک غیر سیاسی، غیر مذہبی اور مکمل طور پر ادبی تنظیم ہے، جو سعودی عرب کے ریگزاروں میں اردو زبان و بیان اور شعر و ادب کی ترویج میں مصروف عمل ہے، تخیل کا قیام اپریل 2019 میں اس عزم کے ساتھ عمل میں آیا کہ دیار غیر میں اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لئے کام کیا جائے اور مشرق وسطیٰ میں اردو ادب کا ایک نیا منظر نامہ ترتیب دیا جائے۔
تخیل ادبی فورم کے بانی ارکان میں راشد محمود، محمد صابر، محسن رضا سمر، یوسف علی یوسف، شاہد خیالوی، صدف فریدی ، شوکت جمال اور پروفیسر اقبال اعجاز بیگ جیسے کہنہ مشق شعراء، ادیب اور دانشور شامل ہیں
تخیل کی پہلی کامیاب پرواز 2019 کےماہ جون کے آخر میں ایک فقیدالمثال مشاعرے کی صورت میں ہوئی، جس میں ریاض ، الخبر اور مملکت بحرین میں مقیم پاکستانی شعراء نے شرکت کی۔ اپنے قیام کے بعد اس انتہائی مختصر عرصے میں تخیل نے کئی ایک کامیاب اور بڑے مشاعروں کا اہتمام کیا جن میں کویت، بحرین، پاکستان اور بھارت کے نامور شعراء شامل ہوئے، تخیل ادبی فورم بڑے مشاعروں کے علاوہ تواتر سے ماہانہ بنیادوں پر رسمی اور غیر رسمی ادبی نشستوں کا اہتمام بھی کرتی ہے۔
اغراض و مقاصد
تخیل ادبی فورم نے جو اغراض و مقاصد طے کئے ہیں ان میں
شعراء اور ادباء کو ایک مرکز پر لانا ،مشاعروں کا اہتمام، ماہانہ ادبی نشستیں، تخیل ادبی فورم کے مجلے کی اشاعت، تنقیدی مجالس کا اہتمام، نو آموز شعراء کی انفرادی اصلاح کا پروگرام، اردو کتابوں کی اشاعت میں معاونت، نوجوان نسل میں شعر و ادب کا رجحان پیدا کرنا، مضمون نویسی کے مقابلے، ترجمہ نگاری کی حوصلہ افزائی اور تحقیقی مقالوں کی ترویج شامل ہیں۔
Ещё видео!