سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ناگن چورنگی، کارساز، فور کے چورنگی کے علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، بارش کے بعد اہم سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔
کارساز سے شارع فیصل جانے والی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہے،
لیاقت آباد سے تین ہٹی اور جہانگیر روڈ سے گرو مندر جانے والی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہے۔
بارش کے بعد تبت سینٹر، ریگل چوک، پٹیل پاڑہ، لسبیلہ چوک اور ڈینسو ہال پر بھی بارش کا پانی جمع ہے۔
شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی، متاثرہ علاقوں میں گلشنِ حدید، کھوکھراپار، میمن گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن، بن قاسم، ملیر، سعود آباد، علیم آباد، غریب آباد، رزاق آباد، احسن آباد اور گلشن معمار، لیاقت مارکیٹ، معین آباد، شادمان، الفلاح، گرین ٹاؤن اور قائد آباد شامل ہیں۔ ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں بجلی حفاظتی بنیادوں پر بند کی گئی ہے، بارش بند ہونے اور تنصیبات کے گرد سے پانی کی نکاسی ہونے پر بجلی بحال کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش سُرجانی میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ فیصل بیس 36، ناظم آباد 18، اولڈ ٹرمینل 14.2، جناح ٹرمینل 10.2، سعدی ٹاؤن 7.7، قائدآباد 5.5، یونیورسٹی روڈ 5.2 اور گلشنِ معمار میں 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے متوقع مون سون بارشوں کے حوالے سے جاری نئی ایڈوائزری کے مطابق مون سون سسٹم کے اثرات مشرقی سندھ میں داخل ہوگئے ہیں، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، نواب شاہ، جیکب آباد، شکارپور، دادو اور جامشورو میں بارشیں 25 ستمبر تک جاری رہ سکتی ہیں۔
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & Broadcast.
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
Ещё видео!