پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،30لیٹرولائیتی اور 40لیٹردیسی شراب برآمد۔
سرائے عالمگیر سے ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی رپورٹ کے
مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اختر گجر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےبدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیا۔گرفتارملزم بدنام زمانہ منشیات فروش مسمی زمان مسیح ولد اللہ دتہ مسیح قوم عیسائی سکنہ فادرقالونی سرائے عالمگیرسے30لیٹر ولائیتی اور 40لیٹردیسی شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں جن کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Ещё видео!