امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے والی چار کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ان کمپنیوں میں اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس (NDC)، اختراینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ، راک سائیڈانٹرپرائز اور ایفیلئیٹس انٹرنیشنل شامل ہیں۔
پاکستان کے بیلسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بلیٹن آف اٹامک سائنٹسٹس ریسرچ آرگنائزیشن کے تخمینے کے مطابق پاکستان کے پاس تقریباً 170 جوہری ہتھیار موجود ہیں۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے پابندیوں کو بدقسمتی اور جانب دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے علاقائی عدم استحکام میں اضافہ ہو گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور اس کی خریداریوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے گا
Ещё видео!