بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
نبی کریمﷺ اللہ کے آخری نبی اوررسول ہیں۔آپ کے بعد کسی قسم کاکوئی تشریعی، غیرتشریعی، ظلی، بروزی یانیانبی نہیں آئے گا۔آپ ﷺ کے بعدجو شخص بھی نبوت کادعویٰ کرے وہ شریعت مطہرہ کی رُوسے کافر، مرتد، زندیق اورواجب القتل ہے۔قرآن مجیدکی ایک سو سے زائدآیات ِ مبارکہ اورنبی کریم ﷺکی دوسودس احادیث مبارکہ اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اوررسول ہیں۔
عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے ۔عقیدہ ختم نبوت دین کے ایک جز یا رکن کا نام نہیں بلکہ اسلام کی اساس ہے ۔ دین اسلام کی پوری عمارت اس عقیدہ پر کھڑی ہے۔ یہ ایک ایسا حساس عقیدہ ہے کہ اگراس میں شکوک وشبہات کا ذراسابھی رخنہ پیداہو جائے تو ایک مسلمان اپنی متاع ایمان کھو بیٹھتا ہے ۔
عقیدہ ختم نبوت اسلام کا وہ بنیادی عقیدہ ہے جس میں معمولی سا شبہ بھی قابل برداشت نہیں ' حضرت امام ابوحنیفہ کا قول ہے کہ:
"جو شخص کسی جھوٹے مدعی نبوت (نبوت کا دعویٰ کرنے والا) سے دلیل طلب کرے وہ بھی دائرہ اسلام سے خارج ہے"۔
کیونکہ دلیل طلب کرکے اس نے اجرائے نبوت (نبوت جاری ہے) کے امکان کا عقیدہ رکھا (اور یہی کفر ہے)۔
ختم نبوت اسلام کی جان ہے :
تمام مفسرین کا اس پر اتفاق ہے کہ "خاتم النبیین" کے معنیٰ ہیں کہ:
آپ آخری نبی ہیں ' آپ کے بعد کسی کو "منصب نبوت" پر فائز نہیں کیا جائے گا۔ عقیدہ ختم نبوت جس طرح قرآن کریم کی نصوص قطعیہ سے ثابت ہے ' اسی طرح حضور کی احادیث متواترہ سے بھی ثابت ہے۔ چند احادیث ملاحظہ ہوں:
۱- میں خاتم النبیین ہوں ' میرے بعد کسی قسم کا نبی نہیں۔ (ابوداؤد ج:۲' ص:۲۲۸)
۲- مجھے تمام مخلوق کی طرف مبعوث کیا گیا اور مجھ پر نبیوں کا سلسلہ ختم کردیا گیا۔ (مشکوٰة:۵۱۲)
۳- رسالت ونبوت ختم ہوچکی ہے پس میرے بعد نہ کوئی رسول ہے اور نہ نبی۔ (ترمذی 'ج:۲'ص:۵۱)
۴- میں آخری نبی ہوں اور تم آخری امت ہو۔ (ابن ماجہ:۲۹۷)
۵- میرے بعد کوئی نبی نہیں اور تمہارے بعد کوئی امت نہیں۔ (مجمع الزوائد 'ج:۳ ص:۲۷۳)
ان ارشادات نبوی میں اس امرکی تصریح فرمائی گئی ہے کہ آپ آخری نبی اور رسول ہیں ' آپ کے بعد کسی کو اس عہدہ پر فائز نہیں کیا جائے گا ' آپ سے پہلے جتنے انبیاء علیہم السلام تشریف لائے ' ان میں سے ہر نبی نے اپنے بعد آنے والے نبی کی بشارت دی اور گذشتہ انبیاء کی تصدیق کی۔ آپ نے گزشتہ انبیاء کی تصدیق تو فرمائی مگر کسی نئے آنے والے نبی کی بشارت نہیں دی۔ بلکہ فرمایا:
۱- قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ ۳۰ کے لگ بھک دجال اور کذاب پیدا نہ ہوں ' جن میں سے ہرایک یہ دعویٰ کرے گا کہ وہ اللہ کا رسول ہے۔
0- قریب ہے کہ میری امت میں ۳۰ جھوٹے پیدا ہوں ' ہرایک یہی کہے گا کہ میں نبی ہوں ' حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں ' میرے بعد کوئی نبی نہیں۔
ان دو ارشادات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے "مدعیان نبوت" (نبوت کا دعویٰ کرنے والے) کے لئے دجال اور کذاب کا لفظ استعمال فرمایا ' جس کا معنیٰ ہے کہ: وہ لوگ شدید دھوکے باز اور بہت زیادہ جھوٹ بولنے والے ہوں گے ' اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے مسلمانوں کو اپنے دامن فریب میں پھنسائیں گے ' لہذا امت کو خبردار کردیا گیا کہ وہ ایسے عیار و مکار مدعیان نبوت اور ان کے ماننے والوں سے دور رہیں۔ آپ کی اس پیشنگوئی کے مطابق ۱۴۰۰ سو سالہ دورمیں بہت سے کذاب اور دجال مدعیان نبوت کھڑے ہوئے جن کا حشر تاریخ اسلام سے واقفیت رکھنے والے خوب جانتے ہیں۔ماضی قریب میں "قادیانی دجال" (مرزا غلام احمد قادیانی) نے بھی نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا ' خدا نے اس کو ذلیل کیا۔ اس لئے یہ "ختم نبوت" امت محمدیہ کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم رحمت اور نعمت ہے ' اس کی پاسداری اور شکر پوری امت محمدیہ پر واجب ہے۔ (بشکریہ:محدث فورم)
Ещё видео!