ایران نے منگل کی شب اسرائیل پر متعدد میزائل داغے ہیں جس کے بعد عراق، ایران اور غزہ میں خوشی منائی گئی۔ بغداد میں لبریشن اسکوائر پر متعدد افراد جمع ہوئے جنہیں لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ اور فلسطینی جھنڈے لہراتے دیکھا گیا۔ بصرہ میں بھی فلسطینی عسکریت پسند تنظیم 'پاپولر موبلائزیشن فورسز' کے ارکان نے جشن منایا۔ اسرائیل پر حملے کے بعد تہران میں کئی افراد سڑکوں نکل آئے جب کہ غزہ میں بھی شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے عسکریت پسند رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان اور غزہ میں جارحیت کا بدلہ ہے۔ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ 90 فی صد میزائلوں نے کامیابی سے اسرائیل میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ منگل کو داغے گئے ایرانی میزائل حملوں کے سنگین نتائج ہوں گے۔اسرائیل اور حماس کا حالیہ تنازع سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد شروع ہوا تھا جس میں بارہ سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیل کی جوابی کارروائیوں میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق اب اکتالیس ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید تفصیلات:
[ Ссылка ]
Ещё видео!