حضرت مولانا احمد عبیدالرحمن اطہر صاحب دامت برکاتہم، الحمدللہ اکابرین کے منظور نظر ہیں
محی السنۃ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب نوراللہ مرقدہ سے بھی خوب اخذ فیض کیا ہے ۔
حضرت حکیم کلیم اللہ صاحب دامت برکاتہم کے خلیفہ ہیں اور حیدرآباد میں ہمہ جہتی دینی خدمات انجام دیتے ہیں، سینکڑوں طلبہ آپ کی زیر سرپرستی دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں، اللہ تعالٰی نے آپ کے بیانات میں عجیب تاثیر رکھی ہے
سننے والا غور سے سنتا رہتا ہے اور اپنے اعمال و اخلاق کی اصلاح کی فکر پیدا ہوتی ہے ۔ یہ بیان ۱۱ صفرالمظفر ۱۴۴۴ھ بروز جمعہ جامع مسجد ٹین پوش میں ہوا ہے ۔۔۔ اللہ تعالٰی ہم کو تمام اکابرین کی قدردانی کی توفیق عطاء فرمائے ۔۔ اور ان کی تعلیمات پر عمل کی توفیق بخشے۔۔۔ آمین ثم آمین
Ещё видео!