aas paas
سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن مجید کی (نعوذ باللہ) بیحرمتی کے خلاف مسلم ویمن لیگ لاہور کی طرف سے ناصر باغ سے ریگل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری جنرل مسلم ویمن لیگ میڈم عفت ادریس نے کی۔ خواتین نے ریگل چوک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہریں سے سیکرٹری جنرل مسلم ویمن لیگ مس عفت ادریس، ایڈووکیٹ طاہرہ ڈھلوں، مس سائرہ بتول، مس رخسانہ انور، میڈم بشریٰ امیر، مس حمیرا یعقوب، میڈم یاسمین، خدیجہ مسعود، مسز حارث ڈار، مسز حسنین صدیقی، مس عبیدہ عبدالرؤف، آپا حمیرا خالد نیک اور دیگر خواتین راہنماؤں نے خطاب کیا۔ ریلی میں شہر لاہور سے خواتین اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں ہاتھوں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے قرآن کریم کے نسخے اٹھا کر اس کے تقدس کی حفاظت کا عہد کیا۔ مظاہرین نے سویڈن اور ہالینڈ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل مس عفت ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ گونگی رہنے کی بجائے قرآن کریم کے تقدس کی حفاظت کے لیے آواز بلند کرے۔ تمام مسلم ممالک کی حکومتوں کو متحد کرکے عالمی اداروں کو مجبور کرے کہ وہ توہین مذہب پر قانون سازی کریں اور مجرموں کو سخت سزا دلوائیں۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو حکومت اسلام آباد میں موجود سویڈن اور ہالینڈ کے سفارت خانے بند کرے جب تک کہ وہ مجرموں کو سزا نہ دے دیں۔ ایڈووکیٹ طاہرہ ڈھلوں نے کہا کہ قرآن کریم امن کا پیغام دیتا ہے اگر دنیا کو امن چاہیے تو وہ قرآن کریم ہی دے سکتا ہے۔ قرآن کو جلانا بدترین مغربی دہشت گردی ہے جس کی اجازت دنیا کا کوئی قانون نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن کی عدالت کا اظہار رائے کو بنیاد بنا کر قرآن کریم کی اجازت دینا ان کا خبث باطن اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ قرآن کریم ہمارے دلوں میں بستا ہے۔ مسلمان اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ حیرانگی اس بات کی ہے کہ یورپی ممالک کی حکومتیں اس مذموم عمل کا دفاع کررہی ہیں جو خود کو انسانی حقوق اور آزادیوں کا چیمپیئن کہتی ہیں۔ انہوں کہا کہ یورپی ممالک مسلمانوں کی دل آزاری سے باز رہیں، وگرنہ مسلمان ردعمل دینے سے گریز نہیں کریں گے اور یورپ یہ سن لے کہ ہم اپنے نبی کریم اور ان نازل کتاب قرآن مجید کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔
Ещё видео!