ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس گجرات کا سکول و کالج میں سیمینار کا سلسلہ جاری
ڈسٹرکٹ رپورٹر ادریس احمد کی رپورٹ کے مطابق
ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس گجرات کی زیرِ قیادت ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے
سلسلہ میں گورنمنٹ عبدالحق اسلامیہ ایسوسی ایٹ کالج جلالپورجٹاں گجرات میں شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
انچارج ایجوکیشن ونگ انسپکٹر عمران اکرم گجر نے طلباء کو ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے نقصانات کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ کی افادیت اور دوران ڈرائیونگ صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے اور اپنی لین میں رہنے کے متعلق بریفنگ دی ۔ طلبا نے انتہائی دلچسپی اور دلجمعی سے ٹریفک آگاہی مہم کی ہدایات کو سنا اور اس پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
آخر میں کالج انتظامیہ نے ایجوکیشن ونگ کی آگاہی مہم کو سراتے ہوئے پوری ٹیم کا دلی شکریہ ادا کیا اور خراجِ تحسین پیش کیا
Ещё видео!