یوم آزادی پاکستان کی آمد آمد ہے، ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بھی جگہ جگہ جھنڈے، بینرز، بیجز اور سبز ہلالی پرچم کی طرز پر بنی دیگر اشیاء کے سٹالز لگے ہوئے ہیں، بچے بوڑھے خواتین اور نوجوان جہاں پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے خرید رہے ہیں وہیں خواتین اپنے بچوں کے لیے سبز ہلالی پرچم کے فراق بیجز اور دیگر اشیاء خریدنے میں مصروف ہیں، کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کو اس بار گزشتہ سالوں کی نسبت بڑے جوش و جذبے سے منانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، اس عزم کے ساتھ کہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر کی عوام بھی اپنا یوم آزادی پاکستانی عوام کے ساتھ ملکر منائےگی،
Website: www.kashmirlive.tv
Facebook Page: [ Ссылка ]
Twitter: [ Ссылка ]
For more details contact@kashmirlive.tv
Ещё видео!