تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس کی بڑی کاروائی۔
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب پھالو گینگ کے 2کارندے گرفتار
16 عدد موٹر سائیکل برآمد۔
گجرات سے ڈسٹرکٹ رپورٹر ادریس احمد کے مطابق صدر سرکل جلالپورجٹاں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا گینگ متحرک تھا جس کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد ملک کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر عامر سعید اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے رکھی تھی جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت،اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی پھالو گینگ کے 2کارندوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں
زبیر ولد صابر حسین اور
محمد افضال ولد محمد یوسف ساکناۓ بھاگووال کلاں شامل ہیں۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ
سبزی منڈی جلالپور جٹاں
نادرا دفتر جلالپور جٹاں
تمبل بازار گجرات اور بیرون ضلع سیالکوٹ و دیگر مقامات سے ڈپلیکیٹ چابی لگا کر موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اور چوری شدہ موٹر سائیکل ملزم محمد افضال عرف پھالو کے شوروم پر چھپا دیتے۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد افضال عرف پھالو نے بھاگووال کلاں اڈا پر ایک موٹر سائیکل شوروم بنا رکھا ہے۔ جو چوری شدہ موٹر سائیکلز کے جعلی سمارٹ کارڈ تیار کرواتا اور سادہ لوح لوگوں کوسستے موٹر سائیکل کا جھانسہ دے کر چوری شدہ موٹر سائیکلز جعلی سمارٹ کارڈ پر فروخت کرتا تھا۔ملزم سادہ لوح لوگوں سے آدھی قیمت وصول کر لیتا جبکہ آدھی قیمت موٹر سائیکل کے کاغذات دینے پر وصول کرنے کا وعدہ کرتا ملزمان کے قبضہ سے16عدد موٹر سائیکل مالیتی تقریبا 8.5لاکھ روپے برآمدکرلئے گئے
ترجمان پولیس کے مطابق گینگ کے تیسرے کارندے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
Ещё видео!