پہچان پاکستان نیوز
سیالکوٹ سے سید عارف حسین شاہ کی رپورٹ
تھانہ مراد پور پولیس کی کاروائی رفیق عرف فیکا چور گینگ کے 4 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار 90 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر تھانہ مرادپور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران چند روز قبل مرالہ روڈ پر واقع فیکٹری سے 80 لاکھ کے لیدر گلوز اور لیدر جیکٹ چوری کرنے کے واقعہ میں ملوث رفیق عرف فیکا چور کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے ملزمان قبضہ سے فیکٹری سے چوری کیا جانے والے 80 لاکھ کا مال اور 5 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے مختلف مقامات سے چوری شدہ 10 لاکھ روپے مالیت کی 7 عدد موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں گرفتار ملزمان میں
رفیق عرف رفیقا۔جواد الحسن۔عبدالغفار اور مقدس شامل ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری یے جن سے مزید ریکوری عمل میں لائی جائے گی
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹفیکیٹس کا اعلان کیا ہے.
Ещё видео!